سی او ایجوکیشن کی ٹیچرز یونین کو مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

سی او ایجوکیشن کی ٹیچرز یونین کو مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

  



لاہور (خبرنگار) پنجاب ٹیچرز یونین لاہور کے عہدیداران چوہدری محمد علی، رانا خالد، مرزا طارق، محمد طارق، غفار اعوان، حافظ نذیر گجر، زاہد بٹ، محمد اسماعیل و دیگر نے مرکزی چیئرمین سید سجاد اکبر کاظمی کی قیادت میں وفد کی سی ای او ایجوکیشن لاہور پرویز اختر خاں سے زیر التواء ان سروس پرموشن، کنٹریکٹ اساتذ ہ کی مستقلی، ریٹائرمنٹ کیسز اور دیگر مسائل کے حل کے لئے ملاقات کی۔ جس پر سی ای او ایجوکیشن لاہور نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ زیر التواء ان سروس پرموشن کے لئے DPC کا انعقاد 11 جنوری کو ہوگا۔جبکہ 15جنوری تک زیر التواء کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کر دیا جائے گا اور دیگر مسائل کو بھی جلد از جلد نمٹانے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔

وفد کے ارکان نے اساتذہ کے مسائل فوری نمٹانے پر سی ای او ایجوکیشن لاہور کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...