اقوام عالم کو کشمیر ی مسلمانوں کاساتھ دینا ہو گا،صوفی مسعود

  اقوام عالم کو کشمیر ی مسلمانوں کاساتھ دینا ہو گا،صوفی مسعود

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیراور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین عاشق رسول ؐ،قائدروحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی نے کہاہے کہ اقوام عالم کو کشمیری مسلمانوں کا عملی طور پر ساتھ دینا ہوگا۔گذشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر کا شکار کشمیریوں کی نظریں پوری دنیا پر جمی ہیں کہ کب ان کے لئے کوئی مثبت اور ٹھوس لائحہ عمل اٹھائے جائے جس پر وہ اپنا حق خودارادیت استعمال کرتے ہوئے بھارتی تسلط سے اپنی جان چھڑا کر آزادی کی سانس لے سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اہم اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صوفی مسعوداحمد صدیقی کا کہنا تھاکہ انشاء اللہ اب وہ وقت دور نہیں جب کشمیری مسلمان آزادی کی دولت سے مالامال ہونگے، امت مسلہ کے عالمی رہنماؤں کو اب ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر کشمیری مسلمانوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے اپنی کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں پر سنجیدگی سے عمل کروانا اور اپنا کردار ادا کرنے کی فی الفور ضرورت ہے۔ اجلاس سے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنما صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی، پیر محمد جنید نقشبندی، پیر الطاف نقشبندی، پیر مختار احمد صدیقی، پیر سید احمد ندیم شاہ، پیر سید عدنان اکرم، پیر محمد راشد نقشبندی، پیر محمد رمضان نقشبندی، پیر محمد افتخار نقشبندی، پیر صباح محمود نقشبندی، پیر محمد عاصم نقشبندی سمیت دیگر نے بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و جبر کی شدید الفاظ میں مذمت کی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...