نئے سال میں مظلو م مسلمانوں کی آزادی کی دعائیں کی جائیں

نئے سال میں مظلو م مسلمانوں کی آزادی کی دعائیں کی جائیں

  



لاہور (سٹی رپورٹر)کیمرہ مارکیٹ کے انفارمیشن سیکرٹری رمیض شاہد نے کہا ہے کہ نیا سال نئی جہتوں اور عزم کے ساتھ طلوع ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے پوری دنیا میں مسلمانوں پر جو مظالم کئے جارہے ہیں نئے سال کا آغاز اس دعا کے ساتھ کرنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کشمیر،فلسطین سمیت دنیا میں موجود مسلمانوں کو ظلم و ستم سے نجات دلائے۔مودی نے کشمیر اور بھارت میں جس ظلم کا آغاز کیا ہے دعا ہے کہ مودی کے مظالم سے بھارتی مسلمانوں کو نجات نصیب ہو۔

مزید : میٹروپولیٹن 1