امریکہ کشمیر میں بھارت کو مظالم سے روک کر اخلاقی فرض ادا کرے

  امریکہ کشمیر میں بھارت کو مظالم سے روک کر اخلاقی فرض ادا کرے

  



لاہور (سٹی رپورٹر)سینئر تاجر راہنماء شاہ عالم مارکیٹ ملک حسن نے کہا ہے کہ امریکہ کوچاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر میں دلچسپی لیتے ہوئے اپنا اخلاقی فرض ادا کرے اور بھارت کو مظالم سے ر وک کشمیری عوام کو آزادی کے حصول میں مدد کرے۔

5 اگست کو بھارت نے اس وادی کی خصوصی خود مختار حیثیت ختم کر کے کشمیری عوام کا جو لاک ڈاؤن کیاتھا اس کے تقریبا 150 دن گزر گئے ہیں اور اس کے کشمیریوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے لاک ڈان کی وجہ سے کشمیر کی معیشت کو 24 کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچ چکا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1