معروف اداکارہ ایشا نور بیٹے کی ماں بن گئیں

  معروف اداکارہ ایشا نور بیٹے کی ماں بن گئیں

  



لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کی معروف اداکارہ ایشا نور ماں بن گئی ہیں جن کے گھر چند روز پہلے بیٹا پیدا ہوا جس کی اطلاع اداکارہ نے اب سوشل میڈیا کے ذریعے دی ہے جس پر انہیں بے شمار افراد کی طرف سے مبارکبادیں مل رہی ہیں۔ایشا نور نے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام شاہ زین صدیقی رکھا ہے۔ بیٹے کی پیدائش پر وہ اپنی خوشی کا اظہار الفاظ میں نہیں کرسکتیں۔

یاد رہے کہ ایشا نور کئی ڈراموں میں اہم کردار کرچکی ہیں۔

مزید : کلچر