صدف کنول کی اداکار شہروز سبز واری کے ساتھ تعلق کی خبریں

صدف کنول کی اداکار شہروز سبز واری کے ساتھ تعلق کی خبریں

  



لاہور(فلم رپورٹر)صدف کنول کی اداکار شہروز سبزواری کے ساتھ تعلق کی خبریں چند روز سے زبان زدعام تھیں جن کے بارے میں یہاں کہاں جا رہا تھا کہ دونوں شادی بھی کرنے والے ہیں، تاہم یہ خبر جھوٹی ہے، اس جھوٹی خبر کے بعد وضاحت دینے کے لئے اداکار شہروز سبزواری نے انسٹا گرام کا سہارا لیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ میرے اداکارہ و ماڈل صدف کنول کے ساتھ کوئی تعلق اور افیئر نہیں بلکہ اداکارہ و ماڈل صرف میری دوست ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر لوگ میرے اور صدف کے درمیان تعلق خبروں کو بڑھا چڑھا کر پھیلا رہے ہیں، میرا اداکارہ کے ساتھ کوئی ایسا ویسا تعلق نہیں، اگر کسی کو میرے اور میری اہلیہ کے بارے میں کچھ پوچھنا ہے تو پہلے مجھ سے یا میری اہلیہ سے بات کر لے۔صدف کنول کے بارے میں ویڈیو پیغام میں شہروز سبز واری نے کہا کہ اداکارہ چند ماہ قبل مجھے کام کے معاملے میں ملیں تھیں۔

وہ صرف اور صرف میری دوست ہے اس کے علاوہ ہمارے درمیان کچھ نہیں چل رہا۔صدف کے ساتھ ڈانس کرنا یا ملنے کا یہ مقصد نہیں کہ ہم دونوں کے درمیان ایسا ویسا کچھ چل رہا ہے۔

مزید : کلچر


loading...