جیمز پیٹنسن اور اسٹورٹ براڈ مضحکہ خیز انداز میں وکٹ گنوا بیٹھے

جیمز پیٹنسن اور اسٹورٹ براڈ مضحکہ خیز انداز میں وکٹ گنوا بیٹھے

  



سڈنی / کیپ ٹاؤن(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹر جیمز پیٹنسن انتہائی مضحکہ خیز انداز میں وکٹ گنوا بیٹھے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف جاری سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلوی کرکٹر جیمز پیٹنسن انتہائی مضحکہ خیز انداز میں وکٹ گنوا بیٹھے۔ نیل ویگنر کی شاٹ گیند کو پیٹنسن نے کور کی جانب کھیلنا چاہا مگر باؤنس اندازے کے مطابق نہیں تھا، گیند پہلے کندھے پر لگی پھر گلوز اور بیٹ کے پشت سے ہوتی ہوئی اسٹمپس میں جالگی، خود پیٹنسن بھی اس انداز میں ا?ؤٹ ہونے پر حیران دکھائی دیے۔اسی طرح جنوبی افریقہ کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میں انگلش کرکٹر اسٹورٹ براڈ عجیب انداز میں ا?ؤٹ ہوکر سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئے، پہلے دن کے اختتامی سیشن کے دوران وہ کاگیسو ربادا کے یارکر کی لائن کو سمجھ ہی نہیں پائے، جس پر گیند درمیانی اسٹمپ پر جالگی مگر براڈ کو معلوم ہی نہیں ہوا کہ گیند ان کے نیچے سے ہوتی ہوئی وکٹ پر جالگی اور انھوں نے شارٹ تک نہیں کھیلا، اس دلچسپ انداز میں ا?ؤٹ ہونے پر سوشل میڈیا پر شائقین خوب جملے کس رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...