بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کل دو میچ کھیلے جائیں گے

  بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کل دو میچ کھیلے جائیں گے

  



ڈھاکہ (اے پی پی)بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں (کل) منگل کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے، لیگ کے 35 ویں میچ میں کومیلا واریئرز اور سلہٹ تھنڈر کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، کومیلا کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جبکہ تھنڈر کی ٹیم نے 11 میچ کھیل کر صرف ایک میں فتح حاصل کی ہے، اسی روز دوسرا میچ چٹاگانگ چیلنجرز اور راجشاہی رائلز کے درمیان کھیلا جائے گا، ٹیبل پر دونوں ٹیموں کے 14، 14 پوائنٹس ہیں تاہم راجشاہی بہتر رن ریٹ کی وجہ سے پہلے اور چٹاگانگ دوسرے نمبر پر ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...