گلا کاٹنے کا ایکشن،حارث روف نے معافی مانگ لی

  گلا کاٹنے کا ایکشن،حارث روف نے معافی مانگ لی

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وکٹ اڑانے پر گلا کاٹنے کا ایکشن بنانیوالے حارث روف کی عاقب جاوید نے بھی سرزنش کردی۔بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کیخلاف حارث رف نے ہر وکٹ لینے کے بعد گلا کاٹنے کا ایکشن بنایا تو سوشل میڈیا پر تنقید کا بازار گرم ہوگیا، اس میں بھارتی صارفین پیش پیش تھے۔ لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے حارث رف کو دریافت کرنے کے بعد صلاحیتیں نکھارنیوالے عاقب جاوید نے بھی اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پیسر کو فون کرکے سرزنش کردی۔سابق ٹیسٹ پیسر نے بتایا کہ حارث نے معذرت کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کا وعدہ کرلیا،میں نے انھیں سمجھایا کہ قلندرز کو ایسا رویہ زیب نہیں دیتا۔دوسری جانب بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی کی بدولت آئندہ سیزن کیلئے بھی حارث رف سے میلبورن سٹارز کے معاہدے کا امکان ہے، ابتدائی طور پر ان سے جاری ایونٹ کے تین میچز کا کنٹریکٹ ہوا تھا جسے اب فائنل تک توسیع دیدی گئی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی