سعودی عرب کے شہرالخبرمیں محمدبن سلمان کرکٹ چیمپئن شپ ختم

سعودی عرب کے شہرالخبرمیں محمدبن سلمان کرکٹ چیمپئن شپ ختم

  



الخبر(آئی این پی)سعودی عرب کے شہر الخبر میں محمد بن سلمان کرکٹ چیمپیئن شپ ختم ہوگئی۔ جس میں 42 مختلف ٹیموں نے شرکت کی۔ آخری روز تین فائنل میچ کھیلے گئے۔ایسٹرن ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن نے سعودی وزارت محنت کے تعاون سے محمد بن سلمان کرکٹ چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا جس میں 42 مختلف ٹیموں نے شرکت کی جن میں پاکستانی کھلاڑیوں سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں نے اپنی شاندار پرفارمنس دی۔ چیمپیئن شپ کے آخری روز تین فائنل میچ کھیلے گئے جن میں تمیمی الیون الخبر خم خانہ اور ای سی آئی رائزر نے فاتح اپنے نام کی۔

جس پر کھلاڑیوں نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔ آخر میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اہم سعودی شخصیات انس ایماد الجارفانی، ابراہیم، حادی صالح الحیدر نے فائنل میچز جتنے والی ٹیموں سمیت چیمپئن شپ میں اہم کارکردگی دیکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر فرحت محمود اور میڈیا مینجر عمر خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کو اب سرکاری طور پر فروغ مل رہا ہے جس سے اچھی کرکٹ مزید بہتر ہوگی۔کرکٹ چیمپیئن شپ میں شریک کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بڑے کرکٹ ایونٹس میں جہاں انہیں بہتر پرفارم کرنے کا موقعہ ملتا ہے وہیں پر ان میں مزید اعتماد بھی بحال ہوتا ہے۔

تین کالم 

مزید : کھیل اور کھلاڑی