کارپوریٹ چیلنج کپ، نووا میڈ، جاز اور آئی بیکس نے کامیابی حاصل کرلی

کارپوریٹ چیلنج کپ، نووا میڈ، جاز اور آئی بیکس نے کامیابی حاصل کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹری)کارپوریٹ چیلنج کپ کے راؤنڈ میچز میں نووا میڈ، جاز اور آئی بیکس ڈیجیٹل نے کامیابی حاصل کر لی۔اتفاق کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نووا میڈ نے کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس پاکستان کو 3وکٹوں سے شکست دی۔ سی جی اے نے پہلے کھیلتے ہوئے 142 رنز بنائے۔ ماجد علی 40 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ شاہیر اعوان نے 3 اور متین ارشد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نووا میڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ شاہیر اعوان نے 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ کپتان نووا میڈ شاہیر اعوان کوآل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ اسی گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں جاز نے سٹوورٹ کو 105 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ جاز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4ر وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔ اعجاز بلوچ نے 52 گیندوں پر شاندار سنچری سکور کی۔ جواب میں سٹوورٹ کی ٹیم 98 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اعجاز رفیق نے 4 اور فواد سیف نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اعجاز بلوچ شاندار بلے بازی پر مین آف دی میچ قرار پائے۔ٹاؤن شپ وائٹس کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے واحد میچ میں آئی بیکس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدسیماٹکس ٹیکنالوجی کو سپر او ور میں 9 رنز سے شکست دی۔ سیماٹکس ٹیکنالوجی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ جواب میں آئی بیکس کی ٹیم نے بھی 8وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔سپر اوور میں آئی بیکس کی ٹیم نے سیماٹکس ٹیکنالوجی کو 9 رنز سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کے حمزہ فاروق کو آل راؤنڈر کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔