سڈنی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں 251رنز بنا کر آؤٹ،نیتھن لین کی 5وکٹیں 

سڈنی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں 251رنز بنا کر آؤٹ،نیتھن لین کی 5وکٹیں 

  



سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ کے خلاف سڈنی ٹیسٹ پر گرفت مضبوط ہوگئی، میزبان ٹیم نے ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 40 رنز بنا لئے اور اسے 243 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے، اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 203 رنز خسارے کے ساتھ 251 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، گلین فلپس نے نصف سنچری بنائی، نیتھن لین نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اتوار کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 63 رنز بغیر کسی نقصان کے شروع کی تو ٹام بلنڈل 34 اور ٹام لیتھم 26 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے، ٹام بلنڈل گزشتہ روز کے سکور میں کوئی اضافہ کئے بغیر نیتھن لین کا نشانہ بن گئے، نیوزی لینڈ کو دوسرا نقصان 117 رنز کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب جیت راول 31 رنز بناکر نیتھن لین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، ٹام لیتھم 49  رنز بناکر پیٹ کمنز کا نشانہ بنے، سنیئر بلے باز روس ٹیلر بھی لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور 22 رنز بناکر پیٹ کمنز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، 163 کے مجموعی سکور پر نیوزی لینڈ کو پانچواں نقصان اٹھانا پڑا جب بی جے واٹلنگ صرف 9 رنز بناکر مچل سٹارک کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، کولن ڈی گرانڈ ہوم 20 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، گلین فلپس 52 رنز کی مزاحمتی اننگزکھیل کر پیٹ کمنز کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، ولیم سمرولی اور نیل ویگنر صفر جبکہ میٹ ہینری 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ٹوڈ ایسٹل 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح کیوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 251 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اسے 203 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا، نیتھن لین نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پیٹ کمنز نے تین اور مچل سٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی، آسٹریلیا نے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 40 رنز بنا لئے، ڈیوڈ وارنر 23 اور جو برنز 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...