بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا 

بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا 

  



سڈنی (اے پی پی)آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 177 رنز کا ہدف آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، جوش فلپ نے 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اتوار کو کھیلے گئے میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، جوناتھن ویلز 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، لوئیڈ پاپ نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں سڈنی سکسرز نے ہدف 19.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، جوش فلپ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہیں میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...