چین میں سالانہ آئس اینڈ سنو  فیسٹیول کا آغاز

 چین میں سالانہ آئس اینڈ سنو  فیسٹیول کا آغاز

  



بیجنگ (اے پی پی)چین کے سرد ترین شہر ہربن میں سالانہ آئس اینڈ سنو فیسٹیول کا آغاز ہوگیاہے جس میں دنیا بھر سے سیاح شرکت کررہے ہیں۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شمال مشرقی صوبے ہیلونگ جیانگ کے شہر ہربن میں سالانہ بین الاقوامی آئس اینڈ سنو سکپچرفیسٹول شروع ہوگیا ہے  جس میں مقامی اور غیر ملکیوں سمیت خواتین، بچے اور ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کر رہے۔ فیسٹول میں ماہرین نے برف سے نہ صرف مجسمے بنا رہے ہیں بلکہ ریل اور عمارتوں کے ڈھانچے بھی  تعمیر کررہے ہیں۔یہ میلہ ہر سال سجایا جاتا ہے برف سے دیوہیکل،دلچسپ اور منفرد مجسمے تخلیق کر نے کے لیے دنیا بھر سے بیس ٹیمیں آئیں ہوئی ہیں۔ ماہر فنکاروں کے برف سے بنے شاہکار سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔واضح رہے یہ میلہ ہر سال سجایا جاتا ہے جو 25  فروری جاری رہے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...