کھیل سے طلبا ملک اور قوم کا نام ر وشن کرسکتے ہیں، شعیب حیدر

کھیل سے طلبا ملک اور قوم کا نام ر وشن کرسکتے ہیں، شعیب حیدر

  



کراچی(این این آئی) ورلڈ گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیویٹ کے چیرمین سید شعیب حیدر نے کہا ہے  مہذب معاشرے کی تشکیل اچھی تعلیم سے ممکن ہے،  تاہم کھیل سے طلبا اپنی قوم اور ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں، ان خیا لات کا اظہار انھوں نے  ایجوکیشن ورلڈ اور مونٹیسوری ورلڈ کے سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا ترقی یافتہ قومیں اعلی تعلیم سے آراستہ ہوتی ہیں اور پسماندہ ممالک ان کی تقلید کرتے ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ گزستہ تینتیس سالوں سے ہم ہر سال سالانہ اسپورٹس ڈے کا انعقاد بڑے پیمانے پر کرتے ہیں جسکو کامیاب بنانے میں ہماری تمام برانچز ہیڈز اور دیگر اسٹاف کی کاوششیں شامل ہوتی ہیں۔ پرنسپل مونٹیسوری ورلڈ مسز نزہیت حیدر نے کہا کہ تعلمی معیار کے حوالے سے ہمارے اسکولز کا شمار اسوقت شہر کے معروف اسکولوں میں ہوتا ہے۔  دی ایجوکیشن ورلڈ کی پرنسپل میڈم فرحانہ حیدر کا کہنا تھا والدین اگر اپنے بچوں کو اچھی تعلم دلوانا چاہتے ہیں تو ان کیلئے  ضروری ہے کہ وہ معیاری تعلیمی درسگاہ کا انتخاب کریں۔ قبل ازیں مختلف برانچوں کے طلبا اور طالبات نے مارچ پاسٹ کرکے تقریب کو رنگین بنادیا، افتتاحی تقریب کے موقع پر والدین کی کشیر تعداد یوبی ایل اسٹیڈیم میں موجود تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...