ْٓکراچی،اسلام آباد میں امریکہ مخالف ریلیاں،متعدد شاہراہیں بند

ْٓکراچی،اسلام آباد میں امریکہ مخالف ریلیاں،متعدد شاہراہیں بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی، اسلام آباد(آئی این پی)کراچی اور اسلام آباد میں میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کیخلاف امریکہ مخالف مظاہرے،ریلیوں میں خواتین اور بچوں کی بھی شمولیت۔کراچی میں ریلی کا آغاز فوارہ چوک پر سہ پہر 3بجے ہوا، ریلی کے شرکا نے قاسم سلیمانی کے کی تصاویر تھامی ہوئی ہیں اور امریکہ مردہ باد کے نعرے لگارہے ہیں۔مظاہرین میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او)، جعفریہ الائنس، مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم)، تنظیم عذاداری اور شیعہ علما کونسل شامل ہیں۔احتجاجی ریلی میں شریک مظاہرین شاہین کمپلیکس کے راستے ٹاور اور پھر امریکی قونصل خانے جانے کا ارداہ رکھتے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو ٹاور پر احتجاج کرسکتے ہیں لیکن انہیں مائی کولاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علما کونسل کے علامہ شہنشاہ حسین نے انکشاف کیا کہ ایک چھوٹا گروہ قونصل خانے کی حدود کے اندر جائے گا اور ایک مفاہمتی یادداشت پیش کرے گا۔اس موقع کراچی میں امریکا مخالف کے انعقاد کی وجہ سے شہر قائد میں متعدد شاہراہیں بند کردی گئیں۔دریں اثنا اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے ملک بھر میں سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا ہے۔
مظاہرے 

مزید :

صفحہ اول -