پاکستان نے افغان طالبان کے سینئر ر ہنما مسلم حقانی کوگرفتار کرلیا 

 پاکستان نے افغان طالبان کے سینئر ر ہنما مسلم حقانی کوگرفتار کرلیا 

  



 اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی حکام نے افغان طالبان کے ایک سینئر ر ہنما مسلم حقانی کو گرفتار کرلیا ہے۔طالبان ذرائع نے بتایاکہ مسلم حقانی ایک مہاجر کی حیثیت سے پاکستان میں رہائش پذیر تھے لیکن ان کا طالبان کی سرگرمیوں میں کوئی کر دارنہیں تھا۔ ذرائع نے کہا طالبان لیڈر شپ نے مسلم حقانی کا مسئلہ پاکستانی حکام کیساتھ اٹھایا ہے اور ان کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ پاکستانی حکام نے گرفتاری سے متعلق سے کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا۔طالبان ذرائع کے مطابق بلوچستان میں بھی حالیہ دنوں میں دو افغان طالبان کوحراست میں لیا ہے۔

مسلم حقانی

مزید : صفحہ اول