چند عاقبت نا اندیش عناصر تبدیلی سے خوفزدہ،شور مچانے والے پیچھے رہ جائینگے:عثمان بزدار

  چند عاقبت نا اندیش عناصر تبدیلی سے خوفزدہ،شور مچانے والے پیچھے رہ ...

  



لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہی حقیقی انقلاب ہے۔ صحت، تعلیم، زراعت اور سماجی شعبوں میں اصلاحات کے ذریعے بہتری لائی جا رہی ہے۔ اب ترقی ماضی کی طرح صرف چند بڑے شہروں تک محدود نہیں، دائرہ کار چھوٹے شہروں تک بڑھایا جا رہا ہے اور ماضی کی طرح صرف مخصوص شہروں کیلئے وسائل مختص نہیں  کئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آج ایک بیان میں کہا کہ پسماندہ اور دور درازعلاقوں کے عوام کی حالت بدلنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ چند عاقبت نا اندیش عناصر تبدیلی سے خوفزدہ ہیں۔فرسودہ اور بوسیدہ نظام سے عوام کو کچھ نہیں ملا۔نئے پاکستان میں کرپشن کی گنجائش ہے نہ کرپٹ عناصر کی۔ وزیراعظم کی قیادت میں ایسا پاکستان بنے گا جہاں عام آدمی کو تمام سہولیات میسر آئیں گی۔شور مچانے والے پیچھے رہ جائیں گے اور عمران خان کا نیا پاکستان آگے بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں ملک پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے۔ مختصر مدت میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بے شمار اقدامات کئے ہیں۔ حکومتی امور میں سادگی لانے سے اخراجات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ سابق دور میں نمائشی منصوبوں کے نام پرقومی وسائل کا بے دریغ ضیاع کیا گیا۔ ہم نے برسراقتدار آ کر قومی وسائل کے غلط استعمال کی روایت کو ختم کردیا ہے۔ عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے اوراب عوام پر ہی صرف ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مقروض بنانے والے کس منہ سے رہنمائی کادعویٰ کرسکتے ہیں۔ عوام کو دھوکہ نہیں دیں گے اور نہ ہی شو بازیاں کریں گے۔ تنقید کی کوئی پروانہیں، صرف عوام کی رائے کو اہمیت دیتا ہوں۔ ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرٹ کی حکمرانی تحریک انصاف کی حکومت کا طرۂ امتیازہے۔اپوزیشن کا بیانیہ پٹ چکا،عوام کو پٹے ہوئے مہروں سے کوئی دلچسپی نہیں۔   وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے سینئر صحافی امتیاز عالم کے گھر ڈکیتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اورواقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے - وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ڈکیتی کے ملزمان کا سراغ لگا کر فی الفور قانونی کارروائی کی جائے -وزیر اعلی نے لاہور میں ڈکیتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے-  وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے تونسہ کے علاقے بستی میرانی اور بستی سوکڑمیں 2 مختلف واقعات میں دو خواتین کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے اورقتل کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیا ہے،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صاحب فراش معروف کالم نگار، شاعراور دانشور ڈاکٹر اجمل نیازی کو گلدستہ بھجوایا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈاکٹر اجمل نیازی کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا-

عثمان بزدار

مزید : صفحہ اول