سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد  کی ساتویں برسی آج منائی جائیگی

  سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد  کی ساتویں برسی آج منائی جائیگی

  



لاہور(این این آئی)سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کی 7ویں برسی آج (پیر) کے روز منائی جائے گی۔ اس مناسبت سے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملک بھر میں سیمینار اورکانفرنسز کاانعقاد کیاجائے گا۔جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتمام منصورہ میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم کی صدارت میں تعزیتی تقریب منعقد ہوگی۔ قاضی حسین احمد جماعت اسلامی کے تیسرے امیر تھے۔ وہ 22 سال تک جماعت اسلامی کے امیر کے منصب پر فائز رہے۔قاضی حسین احمد متحدہ مجلس عمل کے بھی صدر رہے۔ 

قاضی برسی

مزید : صفحہ اول