سلیمانی کاقتل ٹرمپ کا انتخابی مہم کیلئے اقدام، روسی سینیٹرکنسٹانٹین کاساچوف

سلیمانی کاقتل ٹرمپ کا انتخابی مہم کیلئے اقدام، روسی سینیٹرکنسٹانٹین کاساچوف

  



ماسکو(آئی این پی)روسی سینٹ کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے سربراہ نے قدس بریگیڈ کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کو امریکی صدر کی انتخابی مہم کے لئے انجام دیا جانے والا اقدام قرار دیا ہے۔روسی سینٹ کے بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے سربراہ کنسٹانٹین کاساچوف نے ٹی وی چینل رشا ٹوئنٹی فور کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی کوشش ہے کہ مغربی ایشیا کو2020کی صدارتی انتخابی مہم میں تبدیل کردیں۔ کاساچوف نے مزید کہا کہ ٹرمپ، مغربی ایشیا میں اپنے اقدامات سے علاقے میں تہران کی پوزیشن مزید مضبوط کرر ہے ہیں۔ کاساچوف نے تاکید کی کہ جنرل قاسم سلیمانی کا قتل، موجودہ عالمی نظام کو تباہ کرنے کا ایک حربہ ہے۔

روسی سینیٹر

مزید : صفحہ اول