غزہ میں جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں تعزیتی کیمپ،غائبانہ نماز جنازہ

غزہ میں جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں تعزیتی کیمپ،غائبانہ نماز جنازہ

  



غزہ (صباح نیوز)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی فلسطینی تنظیموں کے زیراہتمام ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کی یاد میں ایک تعزیتی کیمپ لگایا گیا جس میں اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)، اسلامی جہاد اور دیگر فلسطینی رہنماؤں اور تنظیموں کے ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شہید قاسم سلیمانی کی تصاویرغزہ شہر میں نامعلوم سپاہی کے لیے قائم کردہ یادگار پارک میں واقع جنازہ گاہ میں رکھی گئیں۔ اس تعزیتی کیمپ میں مختلف فلسطینی دھڑوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سلیمانی کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔

غزہ نماز جنازہ

مزید : صفحہ اول


loading...