اقوام متحدہ کشمیریوں کا بہتا خون رکوائے، شہباز شریف

  اقوام متحدہ کشمیریوں کا بہتا خون رکوائے، شہباز شریف

  



اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ 71 برس بیت گئے عالمی برادری کے وعدے کی تکمیل کا بہادری کشمیری آج بھی انتظار کررہے ہیں،دنیا امن وانصاف، ظالم اور مظلوم، قانون پسند اور قانون شکن میں تفریق نہیں کرے گی، تو دنیا ظلم کے جہنم میں جاگرے گی،اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور مہذب دنیا مقبوضہ کشمیر میں بہتا خون رکوائے، ڈیڑھ سو دن سے جاری محاصرہ، قید، قدغنیں ختم کرائے۔ اتوار کوپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کی قرارداد منظور کرنے کے دن پر پیغام میں کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کشمیریوں سے حق خودارادیت کا وعدہ کئے 71 سال گزر چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 71 برس بیت گئے عالمی برادری کے وعدے کی تکمیل کا بہادری کشمیری آج بھی انتظار کررہے ہیں۔

شہباز شریف

مزید : صفحہ اول


loading...