عمران خان بھارتی مسلمانوں کی فکر کرنا چھوڑدیں،اسد الدین اویسی

عمران خان بھارتی مسلمانوں کی فکر کرنا چھوڑدیں،اسد الدین اویسی

  



نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں مسلمانوں کے رہنما ء اوررکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے وزیر اعظم عمران خان سے کہا ہے کہ وہ بھارتی مسلمانوں کی نہیں اپنے ملک کی فکر کریں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اسد الدین اویسی نے کہاکہ ہمیں ہندوستانی مسلمان ہونے پر فخر ہے اور قیامت تک ہمیں بھارتی مسلمان ہونے پر فخر رہے گا انشاء اللہ۔ آل آنڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے عمران خان کی بنگلہ دیش کی ویڈیو کو اترپردیش کی بتائے جانے پر بھی شدید رد عمل کا اظہار کیا اور کہا کہ انھیں ہندوستان کے مسلمانوں کی فکر کرنے کے بجائے پاکستان میں سکھوں اور گردواروں پر حملے روکنے چاہئیں۔انھوں نے کہاکہ زمین پر کوئی طاقت ہماری ہندوستانیت اور ہماری مذہبی شناخت کو نہیں چھین سکتی کیونکہ ہندوستانی آئین نے ہمیں اس کی ضمانت دی ہے۔

اسداویسی

مزید : صفحہ اول