امریکہ ایران کشیدگی میں ملکی مفاد مقدم ہوگا، فردوس عاشق

امریکہ ایران کشیدگی میں ملکی مفاد مقدم ہوگا، فردوس عاشق

  



اسلام آباد،سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق نے کہا ہے کہ کہ اقوام متحدہ،سلامتی کونسل اورعالمی برادری بہادراورثابت قدم کشمیریوں سے کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرے، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت دیا جائے تاکہ وہ جبرواستبداد سے پاک ماحول میں اپنی زندگیاں گزار سکیں،ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہاکہ ہم بہادر کشمیریوں کو بھی پیغام دیتے ہیں کہ ان کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں ہم ان کے ساتھ ہیں،ہم کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔فردوس عاشق نے خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے مفاد کی حفاظت کرنا ہماری ذمے داری ہے اور کوئی بھی فیصلہ پاکستانی مفادات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا، ایران ہمارا برادر اسلامی ملک اور ہمسائیہ ہے، دوست تو بدل سکتے ہیں ہمسائے نہیں بدلے جاسکتے، ہمیں پاکستان کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سینیٹ میں حکومتی ترجیحات پر پالیسی بیان دیں گے،ہمیں اپنے قومی اداروں پر سیاست کرنے سے گریز کرنا چاہیے،مولانا فضل الرحمن ایک زیرک اور منجھے ہوئے سایستدان ہیں،ان کی رائے ہمارے لیے قابل احترام ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک اور ہمسایہ ہے اور خطے میں جب کبھی بھی کڑا وقت آیا تو ہم نے مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے اس چیلنج کا مقابلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ دوست تو بدل سکتے ہیں لیکن ہمسائے نہیں بدلے جا سکتے، ہمیں پاکستان کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے، پاکستان کے مفاد کی حفاظت کرنا ہماری ذمے داری ہے اور کوئی بھی فیصلہ پاکستانی مفادات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔فردوس نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان پل کاکرداراداکررہاہے، خطے میں امن برقراررکھنے کے لئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے،آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر اپوزیشن نے بردباری کا مظاہرہ کیا،اداروں پر سیاست کرنے سے گریز کرنا چاہیے،امید ہے اپوزیشن ملکی مفاد کے معاملات پر سیاست نہیں کرے گی۔ کشمیریوں کی جدوجہدرائیگاں نہیں جائیگی۔

فردوس عاشق

مزید : صفحہ اول