ہوپ پنجاب کے انتخابات میں الخدمت گروپ اور فاؤنڈر گروپ آمنے سامنے

ہوپ پنجاب کے انتخابات میں الخدمت گروپ اور فاؤنڈر گروپ آمنے سامنے

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ پنجاب کے انتخابات میں الخدمت گروپ اور فاؤنڈر گروپ آمنے سامنے،فاؤنڈر گروپ کی طرف سے حاجی شاہد رفیق،امتیاز بھٹی جبکہ خدمت گروپ کی طرف سے حاجی مقبول احمد،ملتان سے سلمان سرگانہ،ذیشان چودھری کو میدان میں اتارا ہے،دونوں گروپوں کی طرف سے جیتنے کے دعوے کیے جا رہے ہیں،شاہد رفیق کی بڑی اکثریت کیساتھ کامیابی یقینی ہے،دوسرے نمبر پر حاجی مقبول احمد کے منتخب ہونے کا امکان، تیسری نشست پر مقابلہ ہو گا،ذرائع نے امتیاز بھٹی کے حق میں زیادہ رائے آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، شاہد رفیق اس سال مرکزی چیئرمین ہوں گے،پنجاب میں دونوں دھڑوں کے اختلافات کی وجہ سے انتخاب ملتوی ہوا تھا۔،پنجاب کے ممبران کی بڑی تعداد حاجی شاہد رفیق اور حاجی مقبول احمد کو بلا مقابلہ منتخب کرانے کے حق میں تھی،آج کے انتخاب میں بظاہر فاؤنڈر گروپ کا پلڑا بھاری قرار دیا جا رہا ہے،،غیر جانبدار ووٹر شاہد رفیق اور حاجی مقبول احمد کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کے لیے دونوں کو منتخب کرانے کے حق میں ہیں،حتمی فیصلہ ووٹرز نے کرنا ہے،نتائج سے پہلے سب قیاس آرائیاں ہیں۔ 

ہوپ پنجاب

مزید : صفحہ آخر


loading...