ہوپ پاکستان کے انتخابات آج،کے پی کے،بلوچستان زون کے ایگزیکٹو ممبران بلا مقابلہ کامیاب

ہوپ پاکستان کے انتخابات آج،کے پی کے،بلوچستان زون کے ایگزیکٹو ممبران بلا ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ پاکستان کے انتخابات آج ہو رہے ہیں،کے پی کے زون،بلوچستان زون کے ایگزیکٹو ممبران بلا مقابلہ کامیاب،اسلام آباد زون،پنجاب زون،سندھ زون کے ایگزیکٹو ممبران کے انتخاب کے لیے پولنگ آج ہو گی،پنجاب کے ممبران حاجی کیمپ لاہور میں ووٹ ڈالیں گے،سندھ زون کے ممبران سٹی بنکویٹ ہال سندھ، مسلم سوسائٹی شاہراہ فیصل کراچی جبکہ اسلام آباد زون کے لیے پولنگ ا یمبیسی کلب روڑ نزد راول ڈیم چوک اسلام آباد میں آج ہوں گے،پولنگ صبح 10بجے سے شام 6بجے تک ہو گی ان خیالات کا اظہار ہوپ پاکستان کے چیئرمین الرحیم ٹریول اسلام آباد کے چیف ایگزیکٹو محمد اصغر شیخ نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کے پی کے زون،بلوچستان زون کے ایگزیکٹوممبران بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں ان کے نوٹیفیکشن جاری کیے جا رہے ہیں،اسلام آباد،کراچی،پنجاب کے تین تین ایگزیکٹو ممبران کے لیے پولنگ آج ہو گی،آج ہی شام کو نتائج دے دئیے جائیں گے،محمد اصغر شیخ نے بتایا کہ کل سے مرکزی چیئرمین کے انتخاب کے لیے کاغذات وصول ہونا شروع ہو جائیں گے،مرکزی الیکشن کمیشن نے پنجاب،سندھ زون کے لیے علیحدہ الیکشن کمیٹی تشکیل دی ہے،اسلام آباد میں خود نگرانی کروں گا،ہوپ ممبران اعتماد کے ساتھ باہمی احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنا ووٹ ایمانداری سے ڈالیں۔

 انتخابات

مزید : صفحہ آخر