ٹاپ ٹین جرائم پیشہ افرادکی فہرست کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر 

ٹاپ ٹین جرائم پیشہ افرادکی فہرست کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر 

  



لاہور(آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے ٹاپ ٹین جرائم پیشہ افراد کی فہرست کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں، فہرست میں شامل منشا بم اور ابلاج ٹیپو ٹرکاں والا کی درخواستوں پرآج سوموار سماعت ہوگی۔جسٹس عالیہ نیلم آج منشا بم اورا بلاج ٹیپو ٹرکاں والا کی درخواستوں پر سماعت کریں گی۔ درخواستوں میں پنجاب حکومت، آئی جی اورڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کوفریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے ٹاپ ٹین جرائم پیشہ افراد کی فہرست مرتب کی گئی ہے، مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں اور ان مقدمات کے خلاف عدالتوں میں کیس زیرسماعت ہیں، پہلے بھی مقدمات کے باعث انتظامیہ کی جانب سے نظر بند کیا گیا،۔2013 میں عدالت نے نظربندی کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا تھا، ٹاپ ٹین جرائم پیشہ افراد کی فہرست میں بلاجواز نام شامل کیا گیادرخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ٹاپ ٹین جرائم پیشہ افراد کی فہرست کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

ٹاپ ٹین

مزید : صفحہ آخر