پوری قوم آرمی چیف کی توسیع پر متفق تھی،فیاض الحسن چوہان

    پوری قوم آرمی چیف کی توسیع پر متفق تھی،فیاض الحسن چوہان

  



لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کے مثبت ردعمل کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اہمیت کے اس حساس معاملے پر اپوزیشن نے روایتی سیاست نہ کر کے سمجھدارانہ رویہ اپنایا  ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نہ صرف پی ٹی آئی اور وزیراعظم عمران خان بلکہ پوری قوم آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے پر متفق تھی لیکن بدقسمتی سے مولانا فضل الرحمان نے یہ موقع بھی منفی سیاست کی نذر کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے مولانا فضل الرحمان کے سیاسی نظریات کو مسترد کر دیا ہے۔ 

فیاض الحسن چوہان

مزید : صفحہ آخر


loading...