پی آئی اے شعبہ صحت میں کرپشن، نیئر حیات 9، صفدر انجم10جنوری کو طلب

  پی آئی اے شعبہ صحت میں کرپشن، نیئر حیات 9، صفدر انجم10جنوری کو طلب

  



کراچی(این این آئی)پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن(پی آئی اے)کے شعبہ صحت میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی کرپشن کے معاملے پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ایف آئی اے نے سابق سی ایف او نیئر حیا ت اور سا بق اسسٹنٹ منیجر پلاننگ صفدر انجم کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پی آئی اے کے سا بق چیف کمرشل آفیسر پر جعلی بلوں کی ادائیگی کے الزامات ہیں،تحقیقات جعلی میڈیکل بلوں پر کروڑوں روپے کی ادائیگیوں پر کی جارہی ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق سابق اسسٹنٹ منیجر پلاننگ صفدر انجم پراپنے بھائی کے نام پر کمپنی بنا کر ادویات کے ٹھیکے دینے کا بھی الزام ہے،ایف آئی اے نے نیئر حیات کو 9جنوری جبکہ صفدر انجم کو 10 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔ 

پی آئی اے 

مزید : صفحہ آخر


loading...