چوری،مجرمانہ سرگرمیاں،ڈولفن فورس میں 7کالی بھڑیں بے نقاب،نوکری سے برخاست

  چوری،مجرمانہ سرگرمیاں،ڈولفن فورس میں 7کالی بھڑیں بے نقاب،نوکری سے برخاست

  



لاہور(خبرنگار) آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈولفن فورس کے 7 اہلکاروں کو موٹر سائیکل چوری اور دیگر کرائم میں ملوث ہونے پر نوکریوں سے برخاست کردیا گیا۔ محکمہ پولیس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب کو خفیہ رپورٹ ملی کہ ڈولفن پولیس کے اہلکار موٹر سائیکلوں کی چوری اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں جس پر آئی جی پولیس کے حکم پر ڈولفن پولیس کے اہلکاروں کی خفیہ مانیٹرنگ کی گئی اوراس میں سات اہلکار موٹر سائیکل چوری اور دیگر جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔ محکمہ پولیس کے ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل چوری اور دیگر جرائم میں ملوث 7  اہلکاروں، محمد بلال، بلال احمد، شاہ زیب اور فاطر وغیرہ کو نوکریوں سے برخاست کر دیا گیاہے۔ اس حوالے سے ایس پی ڈولفن بلال ظفر  نے کہا ہے کہ ناقص کارکردگی اور مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے اہلکاروں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا ہے کسی قسم کے جرائم میں ملوث اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں۔

نوکری برخاست

مزید : صفحہ آخر


loading...