پاک نیوی کے جہازوں کا عمان کی بندر گاہ کا دورہ،پرتپاک استقبال
کراچی (این این آئی) پاک بحریہ کے جہاز راہ نورد، گوادر اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز دشت پر مشتمل پاکستان نیوی فلوٹیلا نے بحری تعیناتی کے دوران عمان کے شہر مسقط کا دورہ کیا۔عمان کی بندرگاہ مسقط آمد پر پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں کا عمان کی رائل نیوی کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔بندرگاہ پر قیام کے دوران، مشن کمانڈر نے جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرز کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اینڈ پلانز سے چیف آف اسٹاف سلطان آرمڈ فورسز کے ہیڈ کوارٹر میں اور کمانڈنگ آفیسر سید بن سلطان نیول بیس میں ملاقاتیں کی۔ پاک بحریہ کے جہاز راہ نورد پر اعزازی عشائیہ بھی دیا گیا جس میں عمان کے رائل نیوی کے سینئر افسران سمیت ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مشن کمانڈر نے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور بھارتی مسلح افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر روشنی ڈالی۔
نیوی افسران