پتو کی میں سفاک باپ نے بیٹی دوست کو 500میں فروخت کر دیا

  پتو کی میں سفاک باپ نے بیٹی دوست کو 500میں فروخت کر دیا

  



پتوکی،پھولنگر (نمائندہ خصوصی،این این آئی) پتوکی جہالت کی انتہا ہوگئی ظالم باپ نے اپنی دس سالہ بچی کو اپنے دوست کو 500 سو روپے میں فروخت کر دیا درندہ صفت شخص بچی کیساتھ سارا دن بداخلاقی کرتا رہا بچی کی حالت غیر ہوگئی،پولیس نے ملزمان باپ وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تاحال ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواح بھائی پھیرو محلہ کوٹ کھڑک سنگھ کے رہائشی اسماعیل نے اپنی 10 سالہ بیٹی سونیا کو اپنے دوست حنیف کو 500 روپے میں فروخت کردیا، ملزم درندہ صفت حنیف بچی کیساتھ سارا دن بداخلاقی کرتا رہا،بچی کی حالت غیر ہونے پر ملزم چھوڑ کر فرار ہوگیا،اہل محلہ میں خوف و حراس پھیل گیا، مظلوم (س) کی والدہ بشرا بی بی کی تحریری درخواست پر تھانہ سٹی بھائی پھیرو نے ملزمان اسماعیل اور دوست حنیف کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،تاحال ملزمان گرفتار نہ ہوسکے،مظلوم سونیا کی والدہ نے میڈیا کو بتایا میں کسی کے گھر کام کرتی ہوں اور میں جب کام سے واپس آئی تو میری بچی گلے لگ کر روتی رہی اور بچی نے مجھے بتایا والد نے حنیف کو گھر میں بلایا اور والد نے حنیف سے 500 روپے لیکر مجھے فروخت کیا  اور حنیف سارا دن میرے ساتھ بداخلاقی کرتا رہا ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

بچی فروخت

مزید : صفحہ آخر


loading...