بینکرز ہاؤسنگ سوسائٹی کا انتخابی معرکہ،اجمل گروپ کا کلین سویپ،898میں سے 558ووٹ کاسٹ ہوئے

بینکرز ہاؤسنگ سوسائٹی کا انتخابی معرکہ،اجمل گروپ کا کلین سویپ،898میں سے ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)بنکرز ہاؤسنگ سوسائٹی کا انتخابی معرکہ،اجمل گروپ نے میدان مار لیا،کلین سویپ،اجمل گروپ 427ووٹ کی بھاری لیڈز کے ساتھ کامیاب، ایمان گروپ صرف131ووٹ لے سکا،کل ووٹ898 میں سے 558ووٹ کاسٹ ہوئے،پولنگ بغیر کسی وقفے سے صبح10بجے سے شام4بجے تک جاری رہی،الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیا گیا تھا،اجمل گروپ کا انتخابی نشان عقاب جبکہ ایمان گروپ کا انتخابی نشان چھتری تھا،الیکشن کمیشن نے پولنگ کے فوری بعد امیدواران کی موجودگی میں گنتی کی اور موقع پر اجمل گروپ کی کامیابی کا علان کیا گیا،نتائج کے مطابق صدر شیخ اجمل،نائب صدر حاجی عبد الرشید،جنرل سیکرٹری انوار الحق خان،فنانس سیکرٹری چودھری صلاح الدین،ایگزیکٹو ممبرز میاں محمد سعید اقبال،علی سرفراز رانا،چودھری جنید صفدر، سینئر ممبرحاجی خالد منتخب ہو گئے۔ 

بینکرز ہاؤسنگ سوسائٹی

مزید : صفحہ آخر