نریندر مودی کے ہوتے خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا،گورنر پنجاب

  نریندر مودی کے ہوتے خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا،گورنر پنجاب

  



لاہور(آئی این پی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ آر ایس ایس اور نریندر مودی کی دہشت گردی پر اقوام متحدہ کی خاموشی بڑا سوالیہ نشان ہے۔نریندر مودی خطے میں امن اور انسانیت کادشمن بن چکا ہے اسکے ہوتے ہوئے خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ وہ اتوار کے روز گور نر ہاؤس لاہور میں آزادکشمیر سے امجد جاوید جرال اور پنجاب کے مختلف اضلاع سے آنیوالے پارٹی وفود سے گفتگو کر رہے تھے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کشمیر میں جاری کر فیو کو154روز ہو چکے ہیں بھارت کے اندر بھی مسلمانوں کو نر یندرمودی پولیس اور آر ایس ایس کے ذریعے نشانہ بناتے ہوئے قتل کیا جا رہا ہے اس سے بڑی دہشت گردی اور کیا ہوگی؟مگربدقسمتی سے اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے شر مناک خاموشی اختیار کر لی ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے جب نر یندر مودی کشمیر یوں ا ور بھارتی مسلمانوں کو نشانہ بنائے گا توخطے میں امن کے قیام کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں پاکستان کو ایک عظیم معاشی قوت بنانے کی پالیسی پرگامزن ہیں پولیس سمیت تمام اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر کے مضبوط اور فعال بنانے کیلئے جو اقدامات موجودہ حکومت کر رہی ہے ماضی میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی، نیا سال پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا سال ہو گا۔

گورنر پنجاب 

مزید : صفحہ آخر


loading...