لاہور کے نوجوان نے ”ای فائر ہیٹر“متعارف کروا دیا،بل انتہائی کم

لاہور کے نوجوان نے ”ای فائر ہیٹر“متعارف کروا دیا،بل انتہائی کم

  



لاہور(آئی این پی) سردی بڑھی تو لاہور کے نوجوان نے منفرد”ای فائر ہیٹر“متعارف کرا دیا‘ یہ ہیٹر بجلی کی کھپت میں کم خرچ اور خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔تفصیلات کے مطابق نوجوان اسامہ نعیم کے مطابق کمرے کے مناسب درجہ حرارت کے مطابق کمرہ گرم ہونے کے بعد یہ ای فائر ہیٹر خود بخود بند ہوجاتا، منفرد ہیٹر بنانے والے نوجوان اسامہ نعیم کا کہنا ہے کہ یہ مکمل طور پر پاکستان میں بنا ہے جس کی قیمت 15 ہزارسے شروع ہوتی ہے اور اس کا سائز آپ اپنی مرضی سے بنوا سکتے ہیں،بجلی سے چلنے والے ای فائر ہیٹرپر ریموٹ کے ذریعے کمرے کا درجہ حرارت کنٹرول ہوسکتا ہے۔اسامہ نعیم نے مزید بتایا کہ ای فائر ہیٹر کا بجلی کا خرچ زیادہ نہیں، 15روپے فی گھنٹے خرچ آئے گا۔

ای ہیٹر

مزید : صفحہ آخر