بھٹو زندہ ہوتے تو سلیکٹرز نہیں،عوام فیصلہ کرتے، چودھری منظور

  بھٹو زندہ ہوتے تو سلیکٹرز نہیں،عوام فیصلہ کرتے، چودھری منظور

  



لاہور(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ اگر ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ پر تحفہ دینا ہے تو ہمیں بھٹو کی طرح تاریخی بہادرانہ فیصلہ کرنا ہوگا،مجھے امید ہے آج سی ای سی کے اجلاس میں کارکنوں کی امنگوں کے مطابق فیصلہ کر.نا ہوگا۔ ہمیں لولی لنگڑی حکومت نہیں چاہیئے،میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کہتا ہوں آپ شہید بھٹو اور بینظیر بھٹو کے وارث ہیں،بے نظیر بھٹو نے تو مشرف کی وردی اتروائی تھی،آپکو آج رول ادا کرنا ہوگا۔ان خیا لات کااظہارانہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔چودھری منظورنے کہاکہ مجھے جنرل باجوہ کی ذات سے مسئلہ نہیں مجھے اس سوچ سے اختلاف ہے جو 18ویں ترمیم کو غداری قرار دیتے ہیں۔کٹھ پتلی کو وزیراعظم بنا دیا گیا جس نے ملک بیچ دیا اور کشمیر کا سودا کر لیا۔

چودھری منظور

مزید : صفحہ آخر


loading...