ساہیوال، دھند کے باعث ٹریفک حادثات،2افراد ہلاک

ساہیوال، دھند کے باعث ٹریفک حادثات،2افراد ہلاک

  



ساہیوال(آن لائن) ضلع ساہیوال میں دھند کے دوران ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔جی ٹی روڈ گیمبر کے قریب مو ٹر سائیکل سوار اور کار کی ٹکر میں او کاڑہ کے شبیر احمد کا 17سالہ بیٹا حسنین ہلاک ہو گیا۔بورے والاروڈپرچک 165 نائن ایل کے قریب ایک نیا نویلا دولہا محمد عاصم مو ٹر سائیکل کار سے ٹکرانے کے نتیجہ میں ہلاک ہو گیا۔نیو فیصل آبا ساہیوال روڈ پر جیون سٹی کے گیٹ پر ایک تیز رفتار کار نمبر1467۔ایل۔ای۔ایف دھند کے سبب در خت سے ٹکرانے کے نتیجہ میں کار میں سوار سیکنڈ ائیر کا طالب علم حسین ریاض18سالہ اور چھٹی جماعت کا طالب علم حسن ریاض شدید زخمی ہو گئے۔دونوں زخمیوں کو سول ہسپتال دا خل کرا دیا ہے جہاں ان کی حالت نازک ہے۔

ساہیوال حادثات

مزید : صفحہ آخر