وانا میں شہیدہونیوالے پاک فوج کے جوان غلام مرتضیٰ سپرد خاک

وانا میں شہیدہونیوالے پاک فوج کے جوان غلام مرتضیٰ سپرد خاک

  



لاہور (این این آئی) جنوبی وزیرستان وانا کے علاقہ میں اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والا پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا، شہید غلام مرتضیٰ کمبوہ کے جسد خاکی کو قومی پرچم میں لپیٹ کر ان کے آبائی گاؤں 28 /2R کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا۔ شہید کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جس میں علاقے کے سرکردہ اور عوامی نمائندے وسیم چوہدرری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ شہید غلام مرتضیٰ کے والدین انتقال کر چکے ہیں ان کے والد اور سسربھی فوج میں ملازم تھے جبکہ ان کے بڑے بھائی بھی فوج میں ملازم ہیں۔شہید غلام مرتضیٰ کی عمر تقریباً 35 سال بتائی جاتی ہے اور ڈیڑھ ماہ قبل ہی اسکی شادی ہوئی تھی۔ شہید کی نماز جنازہ کے موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔

سپرد خاک

مزید : صفحہ آخر