حکومت کشمیریوں کوحق خود ارادیت دلانے کیلئے عالمی سطح پر آواز بلند کرے:سراج الحق

حکومت کشمیریوں کوحق خود ارادیت دلانے کیلئے عالمی سطح پر آواز بلند کرے:سراج ...

  



اسلام آباد،کوئٹہ(نیوز ایجنسیاں) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج لحق نے کہا ہے کہ حکومت کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے عالمی سطح پر آواز بلند کرے،پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے،اقوام متحدہ نے کشمیرمیں بھارتی مظالم پر آنکھیں بند کررکھی ہیں۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 154روزسے بدترین کرفیو نافذ ہے لیکن عالمی ضمیر سویا ہواہے،اقوام متحدہ اپنے وعدہ کے مطابق کشمیر یوں کو حق خود ارادیت دلائے،اقوام متحدہ نے کشمیر یوں کو حق خودارادیت دلانے کا وعدہ پورا نہیں کیا، سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیریوں نے بھارت سے آزادی کیلئے ناقابل فراموش قربانیاں دیں،اقوام متحدہ نے کشمیرمیں بھارتی مظالم پر آنکھیں بند کررکھی ہیں،پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے،کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے حکومت عالمی سطح پر آواز بلند کرے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق 1 روز ہ دورے پر آج پیر 6جنوری کوضلع لسبیلہ پہنچیں گے دورے کے دوران لسبیلہ کے علاقے حب،وندر،اوتھل بیلہ میں معتبرین کیساتھ نشست،خصوصی ملاقاتیں،میڈیا سے گفتگو ودیگر تقریبات میں شرکت کریں گے،امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی ودیگر صوبائی ذمہ داران دورے میں ان کے ہمراہ ہوں گے۔

 سراج لحق

مزید : صفحہ آخر


loading...