جنوبی پنجاب میں ٹڈی دل کا پھر حملہ، سیکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ

جنوبی پنجاب میں ٹڈی دل کا پھر حملہ، سیکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ

  



فورٹ عباس،گھوٹک(این این آئی)جنوبی پنجاب میں ٹڈی دل نے پھر سے حملہ آور ہوکر سیکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو تباہ کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب کے علاقے فورٹ عباس اور چولستان کے مختلف دیہات میں تڈی دل سے رواں سیزن میں تیسرا حملہ کیا ہے جس کے باعث سیکڑوں ایکڑ اراضی پر تیار گندم اور سرسوں کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔مقامی کسان مناسب ادویات نہ ہونے کے باعث شور مچا کر ٹڈی دل کو بھگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وقت پر اطلاع دینے کے باوجود محکمہ زراعت کا کوئی افسر موقع پر نہیں پہنچا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی فصلوں کو بچانے کے لیے حکومت فوری طور پر کارروائی کرے۔جبکہ گھوٹکی میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے مختلف علاقوں میں جہاز کے ذریعے اسپرے کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد خالد سلیم کی سفارش پر محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کی جانب سے محکمہ زراعت کے ہمراہ  پٹ دہریو میں 100 ہیکٹرز، عاقل پٹ میں 100 ہیکٹرز اور پٹ مٹھڑیو میں 200 ہیکٹرز پر جہاز سے اسپرے کیا گیا۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرنے بتایاکہ ضلع گھوٹکی کی زراعت کو ٹڈی دل کے حملوں سے بچانے کے لئے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے تعاون سے گاڑیوں کے ذریعے انسداد ٹڈی دل آپریشن گذشتہ کئی روز سے جاری ہے تاہم اب ریگسانی علاقوں میں جہاز سے اسپرے کیا جارہا ہے تا کہ ٹڈی دل کی افزائش کو روکا جاسکے۔

ٹڈی دل کا حملہ

مزید : صفحہ آخر


loading...