قومی کرکٹر بلاول بھٹی کی دعوت ولیمہ   کرکٹ کی اہم شخصیات کی شرکت

قومی کرکٹر بلاول بھٹی کی دعوت ولیمہ   کرکٹ کی اہم شخصیات کی شرکت

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹر بلاول بھٹی کی دعوت ولیمہ لاہور گیریژن میں ہوئی جس میں عزیزو اقارب کے علاوہ ہیڈ کوچ مصباح الحق، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی، قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے علاوہ کامران اکمل، حسن علی، باسط علی، ظہور الہیی، سمیع اللہ نیازی، محمد عباس، علی ترین، اسد علی، عزیز الرحمان،قیصر عباس، نیئر عباس اور دیگر نے شرکت کی اور بلاول بھٹی کو زندگی کی نئی اننگ شروع کرنے پر مبارک باد دی۔ دعوت ولیمہ میں انگلینڈ سے آئے ہوئے کاؤنٹی کرکٹرزنے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر دلہا بلاول بھٹی نے کالے رنگ کالائننگ والا کوٹ پینٹ سوٹ جبکہ دلہن نے سی گرین رنگ کا کامدار گاؤن سوٹ پہن رکھا تھا۔

دعوت ولیمہ 

مزید : صفحہ آخر


loading...