ننکانہ صاحب واقعہ،ملکی سالمیت کے دشمنوں کی گھناؤنی سازش باہمی اتحاد سے ناکام بنائینگے:وزیر داخلہ

ننکانہ صاحب واقعہ،ملکی سالمیت کے دشمنوں کی گھناؤنی سازش باہمی اتحاد سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) پیرا عجاز احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان میں سکھوں سمیت تمام اقلیتیں جس مکمل مذہبی آزادی اور بھائی چارے کے ساتھ رہ رہی ہیں اس کی مثال دنیاکے کسی بھی خطے میں نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ غیر ریاستی عناصر ملک کی امن کی فضا کو خراب کرنے کے در پے ہیں جن کو انشا ء اللہ باہمی اتحاد اور یکانکت کے ذریعے ناکام کردیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوروداوہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ بھائی چارے اور اخوت کے خلاف سوچنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں،نفرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی جبکہ ننکانہ صاحب جیسے چھوٹے ضلع میں اقلیتوں کی بڑی اکثریت بھائی چارے کے ساتھ دے رہی ہیں اسکی پاکستان کے کسی دوسرے شہر میں ایسی مثال نہیں ملتی،وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ گورودوارہ جنم استھان پر کسی نے پتھراؤ نہیں کیا جبکہ غیر ملکی میڈیا میں اس واقعہ کو بڑھا چڑھا کرغلظ انداز میں پیش کر رہا ہے، اس واقعہ کے ذمہ دار عناصرکے خلاف مقدمہ درج ہے جبکہ شہر کا امن خراب کرنے کی سازش کرنے والوں کی تحقیقات بھی جاری ہیں جن سے آاہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ ننکانہ صاحب واقعہ کا مقدمہ درج ہو چکا ہے، تمام ر داروں کو کیفر کر دار تک پہنچائینگے۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے پریس کلب ننکانہ صاحب کے قریب حرا یجوکیشن سسٹم کے تعاون سے نئی تعمیر ہونے والی آبشار کا بھی افتتاح کیا دریں اثناء وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے گوردوارہ جنم استھان کا دورہ کیا گوردوارہ جنم استھان میں جاری سکھ کمیونٹی کی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں شرکت کے دوران انہوں نے کہا کہ سکھ بھائیوں کی خوشیوں میں شرکت کرکے بے حد خوشی ہوتی ہے،وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت ہے کہ سکھ بھائیوں سے مل کے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ 
وزیر داخلہ 

مزید :

صفحہ آخر -