لیگی رہنما  احسن اقبال کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا 

لیگی رہنما  احسن اقبال کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا 

  



 اوکاڑہ(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء احسن اقبال کو تیرہ روزہ ریمانڈ کے بعد آج(سوموار) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا نیب نے 24دسمبر کو پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء ورکن قومی اسمبلی احسن اقبال کو ناروال سپورٹس سٹی کمپلیکس منصوبہ میں مبینہ کرپشن کیس میں گرفتار کیا تھا جس پر عدالت میں نیب کی استدعا پر انکا 6جنوری تک جسمانی ریمانڈ دیا گیا تھا ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ناروال سپورٹس سٹی کمپلیکس کی لاگت میں اضافہ کرکے قومی خزانہ کو بھاری نقصان پہنچایا تھا۔

احسن اقبال

مزید : صفحہ آخر