کشمیرپر کسی قسم کی سودے بازی قبول نہیں کی جائے گی،شاداب رضا

  کشمیرپر کسی قسم کی سودے بازی قبول نہیں کی جائے گی،شاداب رضا

  



لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنمامحمدشاداب رضانقشبندی نے کہاہے کہ کشمیرپر کسی قسم کی سودے بازی قبول نہیں کی جائے گی۔حکومت کا مسئلہ کشمیر پر پْراسرار یو ٹرن اور خاموشی معنی خیزاورحیران کن ہے،  مسئلہ کشمیر پر حکومت کل جماعتی کانفرنس طلب کرے، پاکستان نے امن کی فاختیں اْڑادی تو بھات صفحہ ہستی پر نہیں رہے گا،پاکستان کی امن پالیسی کو بھارت کمزوری مت سمجھے، بھارت کی ہرقسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، عالمی برادری کسی بھول میں مت رہے پاکستان کو افغانستان اورعراق مت سمجھا جائے، پاکستان ایک خود مختاراور ایٹمی ریاست ہے، اقوام متحدہ نے پاکستان کی امن خواہش کا مذاق اْڑایاہے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قراردادوں کی منظوری کے بعداپنی ہی قراردادوں پر گزشتہ سات دہائیوں سے عمل درآمد کرانے میں ناکام رہی ہے،مسئلہ کشمیر پرحکومت پاکستان کا مؤقف خواتین جیساہے، آج اس موقع پر حکمرانوں کو چوڑیوں کا تحفہ پیش کرناچاہتے ہیں، حکومت نے مسئلہ کشمیر کو جمعہ جمعہ کا تفریحی میچ سمجھ رکھا ہے جبکہ بھارتی درندہ نما فوج کشمیراوربھارت میں مسلمانوں کو بربریت کا نشانہ بنارہی ہے، امریکی حملہ صرف جنرل قاسم سلیمانی پر نہیں بلکہ ایران اور حملہ ہے اور ایران پرحملہ پاکستان پرحملے کے مترادف ہے اور پاکستان پرحملہ عالم اسلام پرحملہ ہے،امریکہ کی اس کھلم کھلا دہشت گردی کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں، امریکہ بھارت اوراسرائیل کی جارحیت عالمی دْنیاکو تیسری جنگ عظم کی طرف دھکیل رہی ہے،جلتاکشمیرٹرین مارچ کے شرکاء  اور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک پنجاب کے صدرڈاکٹرحافظ محمدشاہدحسین، خیبرپختونخواکے صدرانعام اللہ خان قادری، جنرل سیکرٹری پنجاب محمدزاہدحبیب قادری،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹرعمران مصطفی کھوکھر،رْکن مرکزی رابطہ کمیٹی شیخ فہیم الدین،ڈویڑنل صدرلاہورسردارمحمدطاہرڈوگر، ڈویڑنل صدرفیصل آبادپروفیسرمحمدآصف رضا،ڈویڑنل صدرگوجرانوالہ مولاناحافظ محمدطاہررضاقادری ودیگر مقررّین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جلتاکشمیرٹرین مارچ نوجوانوں میں محبت کشمیراور جذبہء جہادِکشمیراْبھارے گا،حکومتِ پاکستان جہادکااعلان کرے پاکستان سنی تحریک کے ایک لاکھ رضاکار پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارتی افواج کے خلاف لڑیں گے، بھارتی سفیرکو فی الفورملک بدرکرکے پاکستانی سفیرکو بھارت سے واپس بلایاجائے، بھارت سے تمام پر سفارتی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات منقطع کیے جائیں۔

شاداب رضا

مزید : صفحہ آخر