20بھارتی ماہی گیررہا،آج واہگہ بارڈرکے راستے واپس بھجوایا جائے گا 

  20بھارتی ماہی گیررہا،آج واہگہ بارڈرکے راستے واپس بھجوایا جائے گا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہورہ(این این آئی) پاک بھارت کشیدگی کی باوجود پاکستان کی جانب سے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہاکردیاگیا جنہیں آج بروز (پیر) کو واہگہ بارڈرکے راستے واپس بھجوایا جائے گا۔ایدھی فانڈیشن کے مطابق پاکستان نے 20 بھارتی ماہی گیروں کورہاکردیا ہے، ماہی گیرکراچی سے بزنس ایکسپریس کے ذریعے آج بروز (پیر) کو لاہورپہنچیں گے۔لاہورریلوے اسٹیشن سے ماہی گیروں کو واہگہ بارڈرلے جائیگا جہاں انہیں بھارتی حکام کے حوالے کیاجائیگا۔یکم جنوری 2020 کو دفترخارجہ کی طرف سے بھارتی حکام کودی گئی فہرست کے مطابق پاکستانی جیلوں میں اس وقت 277 بھارتی ماہی گیرقید ہیں۔ ان میں سے سزائیں مکمل کرنیوالے 20 ماہی گیروں کو رہا کیاگیاہے۔دوسری طرف بھارتی جیلوں میں بھی درجنوں پاکستانی سول اورماہی گیرقیدہیں سزائیں مکمل ہونے کے باوجود بھارت کی طرف سے پاکستانی شہریوں کو رہائی نہیں مل رہی ہے۔
ماہی گیر

مزید :

صفحہ آخر -