پشاور:شادی کی تیاریوں کیلئے آنے والا سکھ نوجوان قتل

پشاور:شادی کی تیاریوں کیلئے آنے والا سکھ نوجوان قتل

  



پشاور(آن لائن) پشاور میں نامعلوم افراد نے شانگلہ سے اپنی شادی کی تیاریوں کیلئے آنے والا سکھ نوجوان کو قتل کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کے روز الصبح پشاور کے تھانہ چمکنی کی حدود سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت رویندرا سنگھ کے نام سے ہوئی ، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعل شانگلہ سے تھا اوراس کی چند روز بعد شادی تھی، اسی سلسلے میں وہ اپنی خریداری کے لیے پشاور آیا تھا، نامعلوم افراد نے رویندر کو قتل کرنے کے بعد اسی کے فون سے مقتول کے گھر والوں کو باقاعدہ خبر بھی دی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ قتل کی وجہ کوئی دشمنی بھی ہوسکتی ہے۔

سکھ نوجوان

مزید : صفحہ آخر


loading...