زبانی کلامی دعووں سے ریاست مدینہ نہیں بنا ئی جا سکتی‘ فیصل افضل شیخ
ملتان (سٹی رپورٹر)اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی صدر حافظ فیصل افضل شیخ نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو وقار کی بحالی کے لئے قرآن وحدیث سے راہنمائی لینا ہوگی۔ عالمی امن کے دعویدار کشمیر میں بدامنی کیوں نہیں رکوا رہے۔ زبانی کلامی دعووں سے ریاست مدینہ نہیں بنا کرتی۔ انتظامی بنیادوں پر صوبہ جنوبی پنجاب ضرور بننا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں اہلحدیث (بقیہ نمبر6صفحہ12پر)
یوتھ فورس جنوبی پنجاب کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہلحدیث یوتھ فورس ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے کوشاں ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان حافظ محمد عامر صدیقی نے کہا کہ پاکستان کا مقصد اسلامی نظام کا نفاذ ہے اور اسلامی نظام ہی تمام مسائل کا حل ہے ہم نفاذ اسلام کی پر امن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ جنوبی پنجاب کو انتظامی بنیادوں پر صوبے کا حق ضرور ملنا چاہئے۔ اس موقع پر نو منتخب صدر مولانا اکرم شہزاد، جنرل سیکرٹری حافظ طلحہ ثنا اللہ نے کہا کہ ہم اہلحدیث یوتھ فورس کے مشن کے مطابق قال اللہ وقال الرسول کی ترویج کے لئے کوشاں رہینگے اور اراکین شوری نے جس ذمہ داری کے لئے منتخب کیا ہے ان پر مکمل عہدہ برآہونگے۔ اپنے عہدوں سے سبکدوش ہونے والے سابق صدر مولانا ضیاء الحق جانباز، جنرل سیکرٹری قاری ہدایت اللہ رحمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نو منتخب کابینہ کے شانہ بشانہ ہیں ہم ملکی استحکام اور ملک میں نفاذ اسلام کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر مہمانان گرامی ضلعی ناظم رحیمیار خان مولانا محمد اسلم حنیف، ضلعی امیر علامہ عبدالرحیم گجر، سرپرست جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبدالکریم ندیم، مولانا اسماعیل عتیق،قاری یاسین حیدر،قاری یامین محمدی، محمد ندیم انصاری، قاری احسان، ودیگر نے خطاب کیا۔ مرکزی صدر حافظ فیصل افضل شیخ نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔۔