ملتان‘ ناقص کارکردگی پر رجسٹری برانچ‘ ڈسٹرکٹ آفس کے 46ملازمین ادھر اُدھر

  ملتان‘ ناقص کارکردگی پر رجسٹری برانچ‘ ڈسٹرکٹ آفس کے 46ملازمین ادھر اُدھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے رجسٹری برانچ سمیت ڈسٹرکٹ آفس کے ماتحت متعدد برانچز میں تعینات 46 اہلکاروں کو ناقص کارکردگی پر مختلف برانچز میں ٹرانسفر کردیا ہے ڈی سی آفس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ٹرانسفر ہونے والے 25 ملازمین کا تعلق رجسٹری برانچ سے ہے جن میں ہیڈ کلرک اور جونیئر کلرکس شامل ہیں اسی طرح ڈومیسائل برانچ، این ٹی او برانچ اور تحصیل آفس ریکارڈ روم میں تعینات عملہ سمیت متعدد برانچز کے 46 ملازمین کو ٹرانسفر کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق(بقیہ نمبر7صفحہ12پر)

رجسٹری برانچ میں تعینات ایک اہلکار کے گھر سے ایک ہزار سے زائد بوگس رجسٹریوں اور جعلی مہروں کے انکشاف ہونے کے بعد ڈی سی ملتان عامر خٹک نے پہلی بار ایک سخت اقدام اٹھایا ہے قبل ازیں اتنی بڑی تعداد میں ملازمین کے ٹرانسفر آرڈر نہیں کئیے گئے۔
ادھر ادھر