پنجاب پولیس‘ جونیئر ملازمین‘ لاوارث‘ افسروں کی نان سٹاپ ترقیاں

پنجاب پولیس‘ جونیئر ملازمین‘ لاوارث‘ افسروں کی نان سٹاپ ترقیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)) پنجاب پولیس کے سپا ہی اپنے کمانڈروں سے نالاں ہوگئے۔جونیئرز ملازمین نے محکمانہ ترقی حاصل کرنے کے سروس سٹرکچر کے عمل میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ کہ سابق آئی جی مشتاق سکھیرا پنجاب نے پولیس ملازمین کش پالیسیاں محکمہ میں متعارف کروائیں ہیں۔ جس سے سب سے بڑا استحصال جونیرز ملازمین کا ہوا ہے۔کیونکہ ڈائریکٹ پولیس افسران کی بھرتیاں کر کے چھوٹے ملازمین کانسٹیبلز۔ہیڈ کانسٹیبلز اور دیگرچھوٹے رینک کے ملازمین(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

کی پروموشن کا ستیا ناس کر دیا گیا۔ جسکی وجہ س ملازمین میں صرف اور صرف بددلی اور مایوسی کہ فضاء قائم ہے۔اور وہ اپنے اپکو عدم تحفظ محفوظ کرتے ہیں۔کیونکہ ڈائریکٹ بھرتیوں سے انکی حق تلفی ہوئی ہے۔حالانکہ کئی آئی جی تبدیل ہوئے ہیں۔مگر اس کے باوجود ان ملازم کش پالیسیوں کا سدباب نہ کیا جا سکا۔ پولیس فورس کے ملازمین کی ایک بہت بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ ایک کانسٹیبل بھرتی ہونیوالا شخص پچیس سال بعد بھی تقریبا کانسٹیبل ہی ریٹائرڈ ہوتا ہے۔جبکہ ایک اے ایس پی بھرتی ہونیوالا آدمی آئی جی کے عہدہ تک ریٹائرڈ ہوتا ہے۔ نت نئے تجربات نے اس محکمے کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی اور فیلڈ میں جانیں دینے والے ہیں افسران کی پروموشن کا سروس سٹرکچر موجود ہیں ملازمین کیلئے کچھ بھی نہیں اصلاحات کے نام پہ لوگوں اور گورنمنٹ کو پاگل بنایاجا رہا ہے جبکہ دوسری طرف لوگوں کو تحفظ دینے والے ملازمین خود عدم تحفظ اور ظلم حق تلفیوں کا شکار ہے ظلم کے یہ ضابطے اب بدلنے چاہیے اور ملازمین کا سروس سٹرکچر اور پروموشنز کا عمل تیز کیا جانا چاہیے۔ملازمین نے ایک بار پھر آئی جی پنجاب سے مذکورہ صورت حال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
ترقیاں