آرمی ایکٹ پر تمام جمہوری قوتوں کا  متفق ہونا خوش آئند‘ مسز شاہدہ احمد 

آرمی ایکٹ پر تمام جمہوری قوتوں کا  متفق ہونا خوش آئند‘ مسز شاہدہ احمد 

  



خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ آرمی ایکٹ بل پر تمام جمہوری قوتوں کا متفق ہونا خوش آئند ہے اتحاد ویکجہتی کے ذریعے ہی ملک دشمن قوتوں کے عزائم کوناکا م بنایاجاسکتاہے۔  (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)معززین علاقہ اورکارکنوں سے بات چیت کررہی تھیں۔انہوں نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں شہادت کے واقعہ پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ در پیش مسائل کو مذاکرات سے حل ہوناچاہیے جنگیں مسائل کا حل نہیں بلکہ مسائل پیداکرتی ہیں۔پوری دنیا عملا بارو د کے ڈھیر پربیٹھی ہے ذرا سی چنگاری خا ک کے ڈھیر میں بدل دے گی۔انسانیت کی بقاء اور فلاح وبہبود کے لیے تحمل وبردباری سے کام لیناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نہ صرف اس خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کو سبوتاژ کردے گا۔

مسز شاہدہ احمد 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...